دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلیجنس اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن۔۔خوارج کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا گیا۔۔ تمام 10 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقا عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف انتہائی بہادری سے آپریشن کی قیادت کر ے والے جہلم کے 24 سالہ کیپٹن حسن اختر شہید ہوگئے۔۔ کیپٹن حسن اظہر انتہائی دلیر افسر تھے، وہ اگذشتہ آپریشنز میں اپنی جرات و بہادری کے باعث جانے جاتے تھے
آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔۔
مارے گئے خارجی دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے