پنجاب میں مفت آٹا اسکیم کے 5600 تھیلے چوری،41ایف آئی آرز درج

پنجاب میں سابق حکومت کے دور میں رمضان پیکج میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف۔۔

مفت آٹا تقسیم کرنے کے نظام میں خرابیوں کے باعث صوبائی حکومت کو 20 کروڑ 87 لاکھ 99 ہزار 175 روپے کا نقصان ہوا۔۔ آڈیٹر جنرل پنجاب نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ڈی سی آفس آٹا محفوظ رکھنے میں ناکام رہا، 7417 آٹے کے خراب تھیلے واپس کئے گئے۔۔

5 ہزار 660 آٹے کے تھیلے چوری ہونے پر 41 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔۔

ڈی سی آفس لاہور نے رمضان پیکج 2023 میں پنجاب حکومت کو 1 کروڑ 27لاکھ 50 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا۔۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ڈی سی قصور آفس 1 لاکھ 61 ہزار 77 تھیلوں کی تقسیم کا ریکارڈ نہ دے سکا۔۔ ڈی قصور آفس کی محکمانہ غفلت کی وجہ سے صوبائی حکومت کو 17کروڑ 64 لاکھ 53ہزار روپے کا نقصان ہوا۔۔

ڈی سی آفس حافظ آباد 20ہزار 98 تھیلوں کا ریکارڈ پیش نہ کر سکا۔۔۔ یہاں حکومت کو ایک کروڑ 95 لاکھ کا نقصان ہوا۔۔

آڈیٹر جنرل پنجاب نے رمضان پیکج 2023 کی ہوشربا رپورٹ میں بھانڈا پھوڑ دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے