آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر۔ پاکستان سمیت چھ بین الاقوامی ٹیموں کے کوالیفائنگ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 9 اپریل سے شروع ہوں گے جو 19 اپریل تک جاری رہیں گے۔
فاطمہ ثنا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان کی قیادت کریں گی۔
کوالیفائر کے لیے پاکستان کی پندرہ رکنی ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔۔اوپنر شوال ذوالفقار کی 16 ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی۔
ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔۔ میزبان پاکستان سمیت ویسٹ انڈیز۔ بنگلہ دیش ۔ اسکاٹ لینڈ۔ آئرلینڈ اور تھائی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان اسکواڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان) منیبہ علی (نائب کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر) نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار ۔ سدرہ امین۔ سدرہ نواز ( وکٹ کیپر ) اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔۔
غلام فاطمہ، وحیدہ اختر اور ام ہانی ریزرو کھلاڑی ہوں گی
قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا۔
پاکستان کے میچز (دن کے میچ صبح 9.30 بجے شروع ہونگے اور ڈے/ نائٹ میچز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہونگے)
بمقابلہ آئرلینڈ – 9 اپریل، قذافی اسٹیڈیم (دن)
بمقابلہ اسکاٹ لینڈ – 11 اپریل، ایل سی سی اے گراؤنڈ (دن)
بمقابلہ ویسٹ انڈیز – 14 اپریل، قذافی اسٹیڈیم ( ڈے نائٹ ) ۔
بمقابلہ تھائی لینڈ – 17 اپریل، قذافی اسٹیڈیم ( ڈے نائٹ )
بمقابلہ بنگلہ دیش – 19 اپریل، ایل سی سی اے