حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔۔
پیٹرول کی نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے ہو گی۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کو 258 روپے 64 پیسے پر برقرار رکھا ہے۔
اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 70 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی ہے۔۔ حکومت کو اپریل کے پندرہ دنوں میں اضافی پیٹرولیم لیوی سے 15 ارب روپے کی آمدن ہو گی
