ٹرمپ نے تجارتی جنگ تیز کردی ، پاکستان سمیت 100ممالک پر جوابی ٹیرف لگا دیا

واشنگٹن : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک کی درآمدی مصنوعات پر کم ازکم 10 فیصد ٹیکس عائد کردیا ، یورپی یونین اور 100 ممالک پر جوابی ٹیرف لگادیا۔ پاکستان پر 29 فیصد اور بھارت پر 26 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔ 

انہوں نے چین پر 34 فیصد، جاپان پر 24 فیصد ،یورپی یونین پر 20 فیصد ، اسرائیل پر 17 فیصد اور برطانیہ، برازیل اور سنگاپور پر 10 ، 10 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا پر 49 فیصد، جنوبی افریقا پر 30 فیصد، انڈونیشیا پر 32 فیصد، ویتنام پر 46 فیصد، تائیوان پر 32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد لگادیا گیا ہے۔ 

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری مصنوعات پر 58 فیصد ٹیکس چارج کرتا ہے اس لئے اس پر ٹیرف 28 فیصد کررہے ہیں۔ انہوں نے غیرملکی ساختہ گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کا بھی اعلان کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ امریکا پر جوابی ٹیرف کا فائدہ بھی امریکا کو ہی ہوگا۔ وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اقتصادی آزادی کا دن ہے، جو رقم عائد کئے جانے والے ٹیرف سے حاصل ہوگی اسے مقامی ٹیکسوں میں کمی کرنے پر لگائیں گے، اس رقم کو قرضوں کی ادائیگی کے استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک شکایت کرتا ہو، کوئی ملک چاہتا ہو کہ ٹیرف ریٹ صفر کردیا جائے تو پھر اسے اپنی مصنوعات امریکا میں تیار کرنا ہوں گی کیونکہ یہاں کوئی ٹیرف نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ امریکی صنعت کو ازر سر نو مرتب کریں گے جس کے نتیجے میں بالآخر ایک مضبوط معیشت اور امریکی صارفین کے لئے کم قیمتیں ہوں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے