دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹ کی نئی فہرست جاری۔۔ یورپ کا ملک آئرلینڈ سب سے بازی لے گیا۔۔
گرین پاسپورٹ کی بات کی جائے تو پاکستان آخری سے پانچویں نمبر پر ہے، یعنی پاکستان کا شمار بدترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں ہوتا ہے جو صرف 32 پوائنٹس کے ساتھ 195ویں نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان کے بعد عراق 31.50 پوائنٹس، اریٹیریا 31 پوائنٹس، یمن 30.50 پوائنٹس، اور سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا ہے جو 27 پوائنٹس کے ساتھ 199ویں نمبر پر موجود ہے۔
نوماڈ کیپیٹلسٹ کی جانب سے سال 2025 کے لیے جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ملک کا تعلق یورپ سے ہے اور یہ اعزاز اس بار آئرلینڈ کو حاصل ہوا ہے۔
دراصل، کسی بھی ملک کے پاسپورٹ کو رینکنگ دینے کے لیے 5 عوامل کو مدنظر رکھا جاتا ہے جن کی بنیاد پر کسی بھی ملک کے پاسپورٹ کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔
ان عوامل میں پہلے نمبر پر ویزا فری سفر 50 فیصد، دوسرے نمبر پر شہریوں پر ٹیکس 20 فیصد اور تیسرے نمبر پر اس ملک سے متعلق عوامی تاثرات 10 فیصد، دوہری شہریت 10 اور ذاتی آزادی 10 فیصد شامل ہے۔
نوماڈ کیپیٹلسٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں آئرلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جہاں شہری 176 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرسکتے ہیں، شہریوں پر ٹیکس 30، لوگوں کی رائے اور آزادی کے 50،50 پوانٹس ہیں۔

