آئی ایم ایف نے کلائمیٹ فنڈ کیلئے 13شرائط رکھی ہیں:وزیر خزانہ

0

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا ہے آئی ایم ایف نے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کیلئے 13 شرائط رکھی ہیں۔۔ حکومت نے ان تمام شرائط پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بورڈ کی منظوری سے قرض پروگرام کی دوسری ایک ارب ڈالر کی قسط جدل ہی پاکستان کو مل جائے گی۔۔۔

موسمیاتی تبدیلیوں کی امداد کیلئے 13 شرائط پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔۔

انہوں نے کہا کرپٹو کرنسی کیلئے ضروری ہے کہ اسکو کو باقاعدہ قانونی شکل میں لایا جائے۔۔ کرپٹو کو مین اسٹریم میں لانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔۔ اس کو مناسب اور ریگولیٹڈ طریقہ سے آگے لے کر جائیں گے۔۔

وزیر خزانہ نے کہا چینی کی قیمتوں میں اضافہ کو ای سی سی کی سطح پر دیکھیں گے۔۔ رمضان المبارک میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کو انتظامی طور پر حل کیا جانا چاہئے تھا۔۔ گندم اور چینی میں سے حکومت نکل جائے تو صورتحال بہت بہتر ہو جائے گی۔۔

انہوں نے کہا حکومت کی گورننس بہتر بنانے کیلئے مزید وزراء کی ضرورت تھی۔۔۔ حکومت کسی صنعتی شعبے کو تحفظ فراہم نہیں کرے گی۔۔

صدر ٹرمپ کے ٹیرف پر وزیر خزانہ نے کہا امریکہ ہمارے لیے ایک اہم سٹراٹیجک ملک اور اہم تجارتی شراکت دار ہے۔۔ وزیر اعظم نے معاملہ پر غور کیا دو کمیٹیاں قائم کیں ہیں۔۔ہم اپنی سفارشات وزیر اعظم کو جلد پیش کریں گے۔۔

انہوں نے کہا ہم امریکہ سے مذاکرات کیلئے ایک وفد امریکہ بھیجیں گے۔۔ میرا ذاتی موقف ہے کہ اچھی قیمت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔۔ اس سے فائدہ اور نقصان دونوں ہو سکتا ہے۔۔ دونوں کمیٹیاں کی تجاویز کے بعد مذاکرات کیلئے وفد امریکہ بھیجا جائے گا۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.