پی ٹی آئی کو 6 ستمبر کو شاہراہ قائدین پر جلسے کی تاحال اجازت نہ مل سکی، جس کے بعد پارٹی نے پلان بی بھی تیار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نےاجازت نہ ملنےکی صورت میں پورٹیبل جلسہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے،جس کے لیےخصوصی ٹرکس تیارکرلیےگئے ہیں،مرکزی ٹرک پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر قائدین موجود ہوں گے،دیگر ٹرکس پر موبائل اسٹیج،ساؤنڈ اور لائٹنگ کا انتظام کیا جائےگا،ٹرک جہاں رکے گا، وہیں اسٹیج سجانے اور قائدین کے خطاب کا انتظام ہوگا۔
ذرائع کےمطابق سہیل آفریدی کا مرکزی خطاب شاہراہ قائدین پر ہی ہوگا، تاہم اجازت نہ ملنے کی صورت میں وہ ریلی کی شکل میں شہر کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔
پی ٹی آئی نے 6 ستمبر کو شاہراہ قائدین پر جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔ جلسے کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی کراچی کے صدر فہیم خان نے درخواست بھی جمع کرا رکھی ہے۔
