راولپنڈی کور کی تقریب تقسیم اعزازات:افسروں اور جوانوں کی جراٗت و بہادری پر تمغوں سے نوازا گیا

0

راولپنڈی کور کی تقریب تقسیم اعزازات۔۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افسروں اور جوانوں کو تمغہ امتیاز (ملٹری) ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت عطا کئے گئے ،

دو جونیئر کمشنڈ افسران اور 15 جوانوں کو تمغہ بسالت، 47 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔۔

102 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔۔

ان افسران اور جوانوں کو دفاع وطن کی خاطر شاندار خدمات پر ان اعزازات سے نوازا گیا۔۔

شہداء کے ایوارڈز ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔۔

کور کمانڈر شہدا کے اہل خانہ میں گھل مل گئے، ان سے تفصیلی بات چیت کی۔۔

کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ شاہد امتیاز نے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا

تقریب میں سینیئر فوجی افسران، جوانوں کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.