عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ٹھہراؤ آ گیا لیکن بھاؤ ابھی بھی 3200 ڈالر فی اونس سے زائد ہے۔
لندن گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہو گئی۔ 3228 ڈالر فی اونس میں ٹریڈنگ جاری ہے۔
ادھر پاکستان میں کئی روز مہنگا ہونے کے بعد سونا 1800 روپے سستا ہو گیا۔ ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے پر آ گئی۔
24 قیراط کے 10 گرام سونے کے بھاؤ 1543 روپے کم ہو گئے۔ نئی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے رہی۔
22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1423 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 66 ہزار 661 روپے رہی۔
24 قیراط کی ایک تولہ چاندی کی قیمت 3234 روپے جبکہ 10 گرام قیمت 2772 روپے پر مستحکم رہی۔