وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش اور ژالہ باری۔ گولف بال سے بڑے سائز کے اولوں سے عمارتوں اور سڑک پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ چھتوں پر لگے سولر پینلز بھی اولوں کی بارش برداشت نہ کر سکے۔ سولر پینلز ژالہ باری کے باعث ٹوٹ گئے۔
ژالہ باری سے فیصل مسجد اسلام آباد کے دروازوں اور کھڑکیوں میں لگے شیشوں کو بھی نقصان پہنچا۔ شیشے ٹوٹنے کے باعث اولے مسجد کے مرکزی ہال تک آ گئے۔