موساد چیف اور اسرائیلی وزیر کی امریکی ایلچی سے اہم ملاقات، ایران مذاکرات سے قبل پیرس میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی

0

ایران اور امریکہ کے درمیان 19 اپریل کو روم میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات سے ایک دن قبل، اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر نے امریکی خصوصی ایلچی برائے ایران ابرام وٹ کوف سے پیرس میں اہم ملاقات کی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام پر بڑھتے ہوئے خدشات کا جائزہ لینا تھا۔اسرائیل کی تشویش کا مرکز ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت ہے، جسے وہ مکمل طور پر ختم ہوتا دیکھنا چاہتا ہے اجلاس میں ایران کی حالیہ فوجی سرگرمیاں، جوہری پیش رفت، اور مذاکرات کے ممکنہ علاقائی اثرات زیر بحث آئے۔

اسرائیل ایران کے ساتھ کسی بھی ایسے معاہدے کی مخالفت کر رہا ہے جو اسے یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت دیتا ہے، چاہے محدود پیمانے پر ہی کیوں نہ ہو۔ اسرائیلی قیادت کا مؤقف ہے کہ "ایران کو مکمل طور پر جوہری طاقت بننے سے روکنا خطے کی سیکیورٹی کے لیے ضروری ہے۔”

امریکی ایلچی سے ملاقات اسرائیل اور امریکہ کے درمیان پالیسی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب غزہ میں کشیدگی,بحیرہ احمر میں بحری تناؤ اور ایران کا علاقائی اثر و رسوخ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.