پہلگام فالس فلیگ/ کانگریس رہنما کے مودی سرکار سےسخت سوالات
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن قانون ساز اسمبلی وجے ودتیوار نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا
رکن قانون ساز اسمبلی وجے ودتیوار نے سوال کیا ہے کہ: ’’پہلگام واقعہ کی ذمہ داری کس کی ہے؟ یہ ذمہ داری تو سرکار کو لینی چاہئے‘‘ ۔۔ پہلگام میں27 لوگوں کی جان گئی، تمہاری سکیورٹی کیوں نہیں تھی؟
انہوں نے مودی سے سوال کیا حملہ کرنے والے 200 کلومیٹر تک اندر گھس آئے، تمہاری انٹیلی جنس کیا کر رہی تھی؟ ۔۔ یہاں بر بات ہوتی ہے تو یہ کہ دہشتگردوں نے مذہب پوچھ کر مارا۔۔
کیا دہشتگرد کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے کہ وہ پوچھے تمہارا مذہب کیا ہے؟ ان باتوں کا مقصد عوام کو بیوقوف بنانا ہے،