وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے پاکستان کل سے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے۔۔کانفرنس میں شرکت کیلئے آج سے مہمانوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔۔
45 ممالک کے نمائندے اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔۔ چین، روس، جنوبی امریکہ اور دیگر ممالک سے لوگ آرہے ہیں
کانفرس میں 100 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔۔ پاکستانی اسٹارٹ اپس انوسٹرز کے سامنے اپنے آئیڈیاز رکھیں گے
وفاقی وزیر نے بتایا وزیر اعظم نے وفود کے اعزاز میں عشائیہ رکھا ہوا ہے۔۔ 75 سے زائد سرمایہ کار کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں
بیرونی سرمایہ کار اور وفود نیشنل ٹیکنالوجی پارک کا بھی وزٹ کریں گے۔۔ ہم اس کانفرنس میں پرائیویٹ سیکٹر پر فوکس کریں گے
انہوں نے کہا کانفرنس میں 50 سے زائد عالمی کمپنیوں کے سی ای اوز شرکت کریں گے۔۔ سیکرٹری جنرل ڈی سی او بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی
2026 میں پاکستان کو ڈی سی او کی صدارت مل جائے گی۔۔سعودی عرب ڈی سی او فورم کو آگے بڑھانا چاہتا ہے
شزا فاطمہ نے کہا پاکستان ڈی سی او کو آگے بڑھانے میں سعودی عرب کی مدد کرے گا۔۔ ڈی ایف ڈی آئی کا پہلا اجلاس پاکستان میں ہورہا ہے
اس کانفرنس کے ذریعے کتنی سرمایہ کاری آئے گی اس کا اعلان وزیر اعظم کریں گے
سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدے پہلے سے طے ہوچکے ہیں۔۔ اگلے سال ان معاہدوں کے نتیجے میں سرمایہ کاری لانے کی کوشش کریں گے۔۔ حکومت سرمایہ کاروں کی آسانی کیلئے اقدامات کرے گی
نیشنل ڈیجیٹل ٹرانسفامیشن کا مقصد بزنس کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔۔ اسلام آباد میں بزنس فسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح ہونے جارہا ہے۔۔ ہماری حکومت کی کوشش ہے بزنس کیلئے ون اسٹاپ شاپ قائم کریں