کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کا ملکی موجودہ صورتحال پر قوم کے نام کھلا خط!
بھارت کا جنگی جنون اور قومی حکمت عملی پر کھل کر بات کی۔۔
خط میں کہا گیا ہے مودی کی ہندتوا ذہنیت نے دو ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگی صورتحال پیدا کر دی ہے ۔بھارت پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر وطن عزیز پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے ۔۔ حالانکہ پاکستان خود کئی دہائیوں سے بدترین دہشت گردی کا شکار ہے، پوری عالمی برادری جس کی گواہ ہے
خط میں قوم کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایسی صورتحال میں قومی یکجہتی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے چنانچہ فی الفور کثیر الجماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے ۔
ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بنفس نفیس شرکت کا موقع دیا جائے انکے بغیر ہونے والی کوئی کانفرنس نتیجہ خیز نہیں ہوسکتی ۔
تاریخ کے ریکارڈ پر پلوامہ واقعہ کے بعد وزیراعظم عمران خان کے موقف اور کردار کو پوری قوم جانتی ہے جس میں انھوں نے واضح کہا تھا کہ ہم جوابی کارروائی کا سوچیں گے نہیں بلکہ جوابی کارروائی کریں گے ۔
ایسی بامقصد کانفرنس پوری قوم کے دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا دے گی
پاکستان تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے اور قومی یکجہتی کے اس نادر موقع کو ضائع کرنا آئندہ نسلوں کے لیے تباہ کن ہوگا ۔
