پاک بھارت کشیدگی : سوشل میڈیا پر جھوٹی اور گمراہ کن خبروں کی بھرمار
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ( این سی سی آئی اے ) نے ریاست مخالف آن لائن مہم کی تحقیقات شروع کر دیں
سوشل میڈیا پر 500 مشتبہ اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔۔۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران منظم پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے
ایجنسی ترجمان کے مطابق سائبر کرائم ایجنسی مشتبہ اکاؤنٹس کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔۔نادرا کے ساتھ مل کر چہرہ شناسی کے ذریعے شناخت کا عمل جاری ہے۔۔
تصدیق کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔۔ ریاست کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔۔ریاست مخالف بیانیے پھیلانے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہو گا۔۔
