امریکہ اور چین میں تجارتی جنگ کا خاتمہ۔۔۔ صدر ٹرمپ نےچین پر عائد ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر آمادگی ظاہر کر دی۔۔
دنیا کی دو بڑی معیشتوں کی تجارتی جنگ تھم گئی جس کے فنانشیل مارکیٹس پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 129 ڈالر کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔۔ ایک اونس سونا 3225 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔۔
ادھر پاکستان میں ایک تولہ سونا 10 ہزار 400 روپے سستا ہو گیا۔۔ ملک کی تاریخ میں سونے کی قیمت میں یہ دوسری بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس سے پہلے 23 اپریل 2025 کو سونے کی قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی کمی آئی تھی۔
24 قیراط کا 10 گرام سونا 8917 سستا ہو کر 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے کا ہو گیا۔
22 قیراط کے 10 گرام سونے کے بھاؤ 8087 روپے کم ہو گئے۔ نئی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 693 روپے رہی۔