اسرائیل نے "گیڈون کے رتھ” آپریشن کا آغاز کر دیا، غزہ میں مکمل کنٹرول کا اعلان
اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی مہم کو وسعت دیتے ہوئے ایک نیا بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نام "آپریشن گیڈونز رتھ” رکھا گیا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) کے مطابق یہ کارروائی غزہ پر مکمل علاقائی کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔
آپریشن کے اہم مقاصد
IDF کے مطابق اس مہم کا بنیادی ہدف درج ذیل ہے:
- حماس کی عسکری صلاحیتوں کا خاتمہ
- غزہ پر مکمل اسرائیلی کنٹرول
- پناہ گزین فلسطینیوں کی جنوبی غزہ منتقلی
- یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں کی بازیابی
IDF نے تصدیق کی ہے کہ”گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف اسٹریٹجک علاقوں پر قبضے کے لیے زمینی فوجی کارروائی شروع کی گئی ہے۔”یروشلم بریگیڈ کی ریجرو فورسز پہلے ہی شمالی غزہ میں تعینات کی جا چکی ہیںمزید فوجی دستوں کو بھی متحرک کرنے کا امکان ہے
بین الاقوامی تشویش اور اسرائیلی موقف
یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب عالمی سطح پر غزہ میں انسانی بحران پر شدید تشویش پائی جاتی ہے، خاص طور پر شہریوں کی ہلاکتیں، نقل مکانی اور خوراک و ادویات کی قلت کی اطلاعات کے تناظر میں۔
IDF نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ فوجی اہداف کے ساتھ ساتھ شہریوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔