قبائلی عمائدین کا سکیورٹی فورسز سے تعاون جاری رکھنے کا عزم

0

جنوبی وزیرستان:وانا میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قبائلی عمائدین کا ایک اہم جرگہ منعقد ہوا۔جرگے میں مقامی کمانڈروں اور قبائلی عمائدین نے آپریشن میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر جرگے کے شرکاء نے گرگورے اور غنڈک کے مابین زمین کے تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا اور معزز قبائلی مشران سے درخواست کی کہ وہ ان مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔

قبائلی ملکان اور مشران نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو سراہا اور خطے میں قبائلی عوام اور سکیورٹی فورسز کے درمیان اتحاد پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔جرگے میں علاقے کے معززین، جید علماء کرام اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

شرکاء نے علاقے میں امن و امان کی بحالی، ترقیاتی عمل اور سکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کے اعتراف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔قبائلی مشران نے علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.