وزارت خزانہ کے زیلی ادارے اقتصادی امور ڈویژن نے بیرونی فنڈنگ کی تفصیلات جاری کر دیں۔۔
رواں مالی سال کے دس ماہ میں حکومت کو بیرونی فنڈنگ کی مد میں 6 ارب ڈالر موصول ہوئے۔۔
5 ارب 92 کروڑ ڈالر قرض اور 15 کروڑ 83 لاکھ ڈالر گرانٹ موصول ہوئی۔۔
حکومت نے بجٹ میں رواں مالی سال کیلئے بیرونی مالی معاونت کا ہدف 19 ارب 39 کروڑ ڈالر رکھا تھا۔۔
دس ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر اس کے علاوہ ہیں۔۔
اگر آئی ایم ایف کا قرض بھی شامل کیا جائے تو دس ماہ میں 8 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ حاصل ہوئی۔۔
وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب، یو اے ای، چین نے 6 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور بھی کیئے۔۔
جولائی تا اپریل عالمی مالیاتی اداروں سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالر ملے۔۔ اس دوران چین، امریکہ سمیت مختلف ممالک نے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر قرض دیا۔۔۔
پاکستان نے دس ماہ میں 76 کروڑ ڈالر کا بیرونی کمرشل قرضہ حاصل کیا۔۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 1 ارب 61 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے ۔۔۔
پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں دس ماہ میں 3 ارب ڈالر سے زائد کا قرض ملا۔۔۔ مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ارب 63 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔۔
آئی ایم ایف فنڈنگ اور دوست ممالک کے رول اوورز ملا کر 14.1 ارب ڈالر ملے ہیں۔۔