پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش کو 24 جون تک توسیع دے دی ہے۔۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا۔۔
بھارتی فضائی کمپنیوں کے مسافر طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود 24 جون کی صبح 5 بجے تک بند رہیں گی۔ بھارتی فضائی کمپنیوں نے جن غیر ملکی کمپنیوں کے طیارے لیز پر لئے ہوئے ہیں وہ بھی اس پابندی کی زد میں ہیں۔۔
اگر کسی غیر ملکی کمپنی نے اپنا طیارہ بھارت میں رجسٹرڈ کروایا ہوا ہے وہ بھی پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے گا۔۔
بھارتی فوج کے طیاروں پر بھی پابندی لاگو رہے گی۔۔
