اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھارت کی مسلسل چھیڑ خانی پر غیر ملکی سرمایہ کار پریشان۔۔
پاکستان کے ہاتھوں بدترین اور ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی معیشت غیر ملکی سرمایہ کاری سے خالی ہونے لگی۔۔
بھارتی میڈیا کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔۔ مالی سال 25-2024 میں بھارت کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح 96.5 فیصد تک گر گئی۔۔۔ بھارت کی غیر ملکی سرمایہ کاری تباہی کے دہانے پر، 10 بلین ڈالرز سے گر کر 353 ملین ڈالرز پر پہنچ گئی
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی عالمی سطح پر جارحانہ سفارتی اور عسکری پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا عدم اعتماد بڑھ گیا۔۔ عالمی سیاسی کشیدگی اور بھارت کی جارحیت کے کھل کر سامنے آنے سے سرمایہ کار محتاط ہو گئے۔۔ بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی کمی سے بھارتی کرنسی اور زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں۔۔
بھارتی جارحیت سے نالاں غیر ملکی سرمایہ کار اپنے سرمائے کو دوسرے ممالک منتقل کرنے لگے۔۔ مودی سرکار کی ناکام پالیسیاں بھارت کو عالمی سطح پر اقتصادی تنزلی اور سرمایہ کاری کے بحران کی جانب دھکیل رہی ہے