اسٹیل کی پیداوار کی دو بڑی کمپنیوں کا انضمام ہو گیا۔۔ امریکہ کی یو ایس اسٹیل اور جاپان کی نِپون کمپنی نے آپس میں انضمام کر لیا۔۔
صدر ٹرمپ نے دونوں کمپنیوں کے انضمام کی منظوری دے دی۔۔ سابق صدر جو بائیڈن نے یو ایس اسٹیل کی فروخت پر پابندی عائدکی تھی
جاپان کی نِپون کمپنی نے یو ایس اسٹیل کو 15ارب ڈالر میں خریدنے کی بولی دی تھی۔۔ سابق صدر جوبائیڈن نے یو ایس اسٹیل کو امریکی قومی سیکیورٹی قرار دیا تھا
صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں کمپنیوں کے انضمام سے امریکہ میں 70ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔۔ آئندہ ڈیڑھ سال میں دونوں کمپنیاں 14ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کریں گی۔ ۔۔ یو ایس اسٹیل کا ہیڈکوارٹر پٹرزبرگ میں ہی رہے گا۔۔