امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے ڈرون حملوں کا بھرپور جواب دے گا۔۔ روس کے صدر پیوٹن سے ٹیلی فون پر ایک گھنٹہ پندرہ منٹ بات کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن سے گفتگو اچھی رہی لیکن فوری امن کی کوئی امید پیدا نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پیوٹن نے روسی جہازوں پر یوکرینی حملوں سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔۔ پیوٹن نے مجھ سے کہا ہے کہ روس یوکرین کے ڈرون حملے کا بھرپور جواب دے گا۔۔دونوں رہنماؤں نے ایران کے جوہری پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا
صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور اس پر پیوٹن بھی متفق نظر آتے ہیں۔۔ صدر پیوٹن نے اشارہ دیا کہ وہ ایران سے بات چیت میں شریک ہو سکتے ہیں تاکہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔۔
Trending
- نئےمالی سال میں لنڈے کے کپڑے بھی مہنگے،10فیصد ٹیکس کی وصولی شروع
- نئےمالی سال کےپہلےدن آئی ایم ایف کی پہلی شرط منظور، یوٹیلیٹی اسٹورز بند
- ڈالر کی قیمت میں کمی پر عالمی مارکیٹ میں سونا 60 ڈالر پاکستان میں 6600 روپے مہنگا
- یورپ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، جھلسا دینے والی گرمی سے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے
- وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی سفارتخانے آمد:اسرائیلی حملوں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
- عوام کی سستی بجلی کی موجیں ختم:پرانے ریٹ بحال
- صدر ٹرمپ بِگ بیوٹی فُل بل سینیٹ سے پاس کرانے میں کامیاب
- ترکیہ میں دلہن کو 2کلو سونے اور دلہا کو 65لاکھ لیرا کی سلامی