نئی دہلی : بھارت کے سابق ہوم سیکرٹری گوپال پلئی نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک میں فرقہ وارانہ بیانیے کی حمایت کر رہی ہے، جو بھارت کی جمہوریت اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
کرن تھاپر کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گوپال پلئی نے کہا کہ سرعام کہا جاتا ہے کہ "گولی مارو سالوں کو”، لیکن ایسے افراد کو حکومت کی حمایت اور ترقی دی جاتی ہے، جو نفرت انگیز باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے آئینی حلف کی روح کو پامال کیا ہے اور اقلیتوں کے خلاف امتیازی رویہ ریاستی سرپرستی میں جاری ہے۔
گوپال پلئی نے واضح کیا کہ جو ہندو بھارت کے موجودہ حالات پر خاموش ہیں، وہ ملک کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی تفریق اور داخلی انتشار بھارت کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں، اور ملک کا اتحاد مذہبی رواداری سے مشروط ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تبدیلی نہ آئی تو موجودہ حکومت کو تاریخ ایک تاریک باب کے طور پر یاد رکھے گی۔ گوپال پلئی کے بیانات بھارت کے سیکولر ہونے کے دعوے کو چیلنج کرتے ہیں، اور یہ باتیں ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ پر شدید سوالات اٹھ رہے ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.