امریکی صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت۔۔ کہا ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے۔۔
انہوں نے کہا ایران کے ساتھ جوہری تنازعہ پر بات چیت آخری مراحل میں ہے۔۔ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو طاقت کا استعمال ناگزیر ہو جائے گا۔۔
صدر ٹرمپ نے کہا پاک بھارت جنگ روکنے پرفخرہے۔۔میں نے تجارت کےذریعےپاکستان اوربھارت کی جنگ روکی
انہوں نے کہا دونوں ممالک کی قیادت سے بات کی اور کہا اگرجنگ کروگےتوتجارت نہیں ہوگی۔۔پاکستان اور بھارت نے میری بات کوسمجھا
انہوں نے کہا پاکستان اوربھارت کےدرمیان جوہری جنگ شروع ہونےوالی تھی۔۔ پاکستان اوربھارت کےپاس خطرناک تعداد میں جوہری ہتھیارہیں۔۔ میں پاکستان اوربھارت کی لیڈرشپ کی قدر کرتا ہوں۔۔
انہوں نے کہا ہم ایران کےساتھ جوہری معاہدےکےقریب تھے۔۔میں ایران سے معاہدہ کرنا چاہتا ہوں۔۔ ایران کوجوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔۔
صدر ٹرمپ نے کہا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ پسند نہیں ہے۔۔