اسرائیل ایران جنگ میں تیزی:دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں

0

ایران کا اسرائیل کے خلاف آپریشن  وعدہ صادق سوم جاری ہے اورایرانی حملوں کے نیتجے میں 4 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔

گزشتہ روز اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر حملہ کیا تھا۔ ایران نے گزشتہ شب جوابی حملے کیے اور اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں بارش کی، ایران نے  200  سے زائد میزائل داغے جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور  90  سے  زائد  زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا  نے  تل ابیب کے جنوب میں ایرانی میزائل حملے میں 3 اسرائیلیوں کی ہلاکت اور  درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ادھر اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے مختلف شہروں کو نشانہ بنایا۔ اب سے تھوڑی دیر پہلے اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ایران کی ایک گیس فیلڈ پر حملہ کیا ہے جس کی تفصیلات ابھی آ رہی ہیں

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.