ایران اور اسرائیل میں جنگ میں تیزی کے بعد عالمی رہنماؤں نے رابطے تیز کر دیئے۔۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو فون کیا۔۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کے لئے کردار ادا کرنے کے عزم کو دہرایا۔
پچاس منٹ تک جاری رہنے والی گفتگو میں ایران اسرائیل جنگ پر بات چیت کی۔۔
ادھر ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کیا اور کہا کہ اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے۔۔سعودی ولی عہد نے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔۔
دوسری طرف ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چینی ہم منصب سے بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر بات کی۔۔