اسرائیل کی تہران، شیراز میں فوجی تنصیبات پر تازہ بمباری، ایران کا تباہ کن جوابی کارروائی کا انتباہ

0

تہران : ایرانی دارالحکومت تہران سے اسرائیلی فضائیہ کے وسیع پیمانے پر حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، شیراز میں ایرانی فوجی تنصیبات پر بھی حملوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل نے تمام سرحدیں عبور کرلی ہیں اور ہم اب اسے تباہ کن جواب دیں گے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام اور فوجی صنعتوں کے خلاف حملے جاری ہیں۔

اس سے قبل رپورٹ سامنے آئی تھی کہ مشرق وسطیٰ خطرناک دور میں داخل ہوگیا ہے، اسرائیل نے ایران پر حملے جاری رکھنے، تہران کو بیروت بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد رہنے والے شہریوں کو علاقے سے انخلا کی وارننگ دی تھی، جب کہ ایران نے خبردار کیا تھا کہ مزید حملے کی صورت میں ایران کا ردعمل تباہ کن ہوگا۔

اسرائیل اور ایران کی جنگ میں شدت آگئی ہے، دونوں ملکوں نے گزشتہ شب بھی ایک دوسرے کی اہم دفاعی اور توانائی کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا تھا، تاہم اسرائیل پر ایران کے حملے نے دنیا کو چونکا دیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل دیگر اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے گزشتہ رات کیے گئے حملوں میں 14 اسرائیلی ہلاک جب کہ 200 زخمی ہوئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اسرائیلی صدر کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بہت مشکل تھی۔

اسرائیلی اخبار نے خبر دی ہے کہ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ تہران کو بیروت بنا دیں گے، ایران نے شہریوں پر حملے کرکے بڑی غلطی ہے، اسے مزہ چکھائیں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.