اسرائیل اور ایران جنگ میں شدت آنے پر سرمایہ کار محتاط ہو گئے جس کے باعث دھاتوں کی عالمی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں سکڑنا شروع ہو گئی ہیں۔
لندن گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ڈیڑھ ڈالر کی کمی ہے۔ ٹریڈرز کسی نے سودے سے ہچکچا رہے ہیں۔ اس وقت ایک اونس سونا تین ہزار چار سو چار ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 245 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے پر آ گئی۔۔
10 گرام سونا 1925 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 831 روپے کا ہو گیا