لاہور:محکمہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں سال مون سون بارشوں کی معمول سے 25 فیصد زائد پیشگوئی کے تناظر میں صوبے بھر میں انتظامات اور آگاہی مہمات شروع کر دی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی میں 40 سے 60 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
ڈی جی کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران شہریوں اور دیہات میں سیلابی خطرات کے حوالے سے عوام کو بروقت آگاہ کرنے کے لیے پمفلٹس، سٹریمرز اور بینرز نصب کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی ندی نالوں اور دریاؤں سے متصل علاقوں میں مساجد کے ذریعے اعلانات کروائے جائیں گے تاکہ ہر سطح پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔
پی ڈی ایم اے انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرز کے ذریعے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بھرپور آگاہی مہم چلائیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام بھی عوام تک پہنچایا جائے گا کہ حکومت نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں اور وہ عوام اور ان کے مال مویشیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔۔
Trending
- سعودی عرب میں شادی کے پہلے ہی سال علیحدگی کے واقعات بڑھ گئے، ہر 9 منٹ میں ایک طلاق رپورٹ
- امریکا کا جمعہ سے بھارت پر 25 فیصد ٹیکس اور اضافی جرمانہ لگانے کا اعلان
- امریکا پر قرض 37 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا، ٹرمپ انتظامیہ نے بھی "قرض اتارو ملک سنوارو” مہم شروع کردی
- بزنس کمیونٹی کا مطالبہ مسترد ، اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان
- مودی کی لوک سبھا تقریر، آپریشن سندور کی خفت مٹانے کی ناکام کوشش
- مشرق وسطیٰ میں امن فلسطین کی خودمختار ریاست میں پوشیدہ ہے:چین
- "پھپھو کی حسرت ہی رہ گئی، بچے پاکستان نہیں آئے، 5 اگست کا احتجاج پہلے ہی فلاپ ہو چکا”: عظمیٰ بخاری
- پاکستان سپورٹس بورڈ نے”سپورٹس فنڈنگ ریگولیشنز 2025″ کا اعلان کر دیا