نئی دہلی: بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت (A.S. DULAT) نے پہلگام حملے کو بھارت کی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی کی مکمل ناکامی قرار دیا ہے۔
اے ایس دولت کا کہنا ہے کہ "پہلگام میں جو ہوا، وہ واقعی بہت برا تھا، اور اس میں بھارت کی انٹیلیجنس کی مکمل ناکامی ہے”۔ اُنہوں نے تسلیم کیا کہ حملے کے حوالے سے بھارت کے پاس کوئی واضح شواہد موجود نہیں تھے، اور کئی مواقع پر بھارت بغیر ثبوت کے الزامات لگا دیتا ہے۔
اے ایس دولت نے اعتراف کیا کہ بھارت میں ہونے والے بیشتر واقعات کا الزام فوری طور پر پاکستان پر ڈال دینا معمول بن چکا ہے، چاہے اس کے کوئی شواہد موجود ہوں یا نہیں۔ اُنہوں نے مودی سرکار کی پاکستان مخالف بیانیے پر مبنی عوامی ذہن سازی پر بھی سوالات اٹھائے۔
دولت نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کے چھ جہاز مار گرائے تھے، جو کہ حقیقت ہے لیکن بھارتی بیانیے میں اس کا اعتراف نہیں کیا جاتا۔ کشمیر سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ "کشمیر میں حالات کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کو ایک ذمہ دار فریق کے طور پر سنجیدگی سے لینا ہو گا”۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے دولت نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس تنازع میں امن اور ثالثی کے لیے ایک مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں، اور پاکستان کے خطے میں استحکام کے لیے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
Trending
- تاریخ رقم ، اٹلی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایشین کرکٹ کونسل کے ڈھاکا میں اجلاس کے خلاف بھارتی لابی سرگرم، سری لنکا کے بعد عمان کرکٹ کونسل نے بھی مخالفت کردی
- فراڈیے ڈلیوری کمپنی کا نمائندہ بن کر او ٹی پی مانگیں گے، شہری آن لائن فراڈ سے خبردار رہیں: پی ٹی اے
- ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپرد خاک
- مسلم لیگ ن کی حکومت جب تک رہے گی ہر لمحہ ملک پر بھاری ہوگا: شاہد خاقان عباسی
- سعودی عرب کی آبادی تین کروڑ 53 لاکھ تک پہنچ گئی، غیرملکیوں کی شرح 44.4 فیصد
- برج الخلیفہ میں اے آئی شیف "ایمن” کے ڈیزائن کردہ مینو کے ساتھ ریسٹورنٹ کھلے گا
- پنجاب میں اراکین کی معطلی، پی ٹی آئی اور سپیکر ایک دوسرے کو فیس سیونگ دینے پر رضامند