ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سول نیوکلیئر سرگرمیوں کو کسی صورت نہیں روکا جائے گا۔ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے ساتھ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سول نیوکلیئر ایران کا حق ہے اور ایران اپنے قانونی حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو گا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ عالمی برادری کو اس بات کی ضمانت پہلے بھی دی جا چکی ہے اور اب دوبارہ دی جا رہی ہے کہ ایران نیوکلیئر سرگرمیوں کو اپنے سول مقاصد کیلئے استعمال کرے گا اور ایٹمی ہتھیار بنانے کی ہرگز کوشش نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے فرانسیسی صدر پر واضح کیا کہ اسرائیل کے ہر حملے سخت جواب دیا جائے گا اور کسی صورت دھمکیوں میں نہیں آئیں گے۔ ایران مذاکرات کیلئے پہلے بھی تیار تھا اب بھی تیار ہے۔ بات چیت کی میز سے دوسرے فریق اٹھ کر گئے ہیں ایران اب بھی مذاکرات کی میز پر بیٹھا ہوا ہے۔