سیکیورٹی فورسز کا آپریشن:11خارجی ہلاک،پاک فوج کے دو جوان شہید

0

سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا کے سراروغہ میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن۔۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انڈین پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

سیکورٹی فورسز نے انڈین پراکسی خوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، 11 خارجی دہشت گرد ہلاک 7 زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر سیدمعیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شہید ہو گئے۔

37 سال کے میجر سید معیذ عباس شاہ شہید کا تعلق ضلع چکوال سے ہے۔۔شہید نے 14 سال دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔۔ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 2 بیٹے شامل ہیں

26 سالہ لانس نائیک جبران اللہ شہید کا تعلق ضلع بنوں سے ہے۔۔شہید نے 8 سال تک وطن عزیر کے دفاع کے فرائض سرانجام دئے۔۔ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.