نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے صدر ٹرمپ کو زاتی پیغام بھیجا جو انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔ سیکریٹری جنرل کے آفس نے پیغام کے اصل ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
مارک روٹے نے اپنے پیغام میں کہا مسٹر پریذیڈنٹ، ڈیئر ڈونلڈ
ایران پر فیصلہ کن حملے کی مبارک باد اور شکریہ۔ یہ ایک غیر معمولی اقدام تھا۔ اور ایسا کسی میں کرنے کی ہمت نہ تھی۔ اس سے ہم سب محفوظ ہو گئے ہیں۔
آپ آج شام دی ہیگ میں ایک بڑی کامیابی کیلئے محو پرواز ہیں۔ یہ کوئی آسان کام نہ تھا لیکن ہم سب نے مل کر 5 فیصد پر دستخط کر دیئے ہیں۔
ڈونلڈ آپ نے امریکہ اور یورپ اور دنیا کو ایک خاص موقع فراہم کیا ہے۔ آپ وہ کچھ حاصل کرو گے جو دہائیوں میں کسی بھی امریکی صدر کو حاصل نہیں ہوا۔
یورپ آپ کے اس اقدام کا ایک بڑا جشن منانے جا رہا ہے۔ ایسی تقریب ہونی چاہئے۔
آپ کا سفر محفوظ رہے اور ہم جلد ہی ڈنر پر ملیں گے
