ایران کا قطر میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کے ایک دن بعد ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو فون کیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ انہوں نے بروقت امیر قطر سے رابطہ کیا تاکہ واضح کرسکیں کہ کل کا واقعہ ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکا کی براہ راست اور اعلانیہ شرکت کا ردِعمل تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس واقعے کو ایران کی قطر جیسے برادر اور ہمسایہ ملک سے کسی قسم کی دشمنی نہ سمجھا جائے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی حکومت اور قوم قطر کے دوستانہ اور برادرانہ مؤقف سے مکمل طور پر باخبر اور دلی طور پر اس کی حمایت اور خصوصا مشکل وقتوں میں ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حملے کا مقصد قطر سے کسی بھی طرح کی دشمنی نہیں تھا۔