ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔۔ ایران نے صدر نے کہا ایران امریکہ سے مسائل عالمی اصولوں کے تحت حل کرنے کو تیار ہے۔۔ ایران، امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کا خواہاں ہے۔ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کی امیدہے۔۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام پر زور دیا۔۔
ادھر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو۔۔ چین کا حقیقی جنگ بندی کے حصول میں مکمل حمایت کا اعادہ
وانگ ژی نے کہا چین ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔۔ چینی وزیر خارجہ کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت امریکی حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں
آئی اے ای اے کی نگرانی میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ ناقابل قبول ہے۔