روس بھارت تعلقات میں دراڑ:فضائی دفاعی نظام کی مرمت اور سورس کوڈ دینے سے انکار

0

ایس-400 میزائل دفاعی نظام کی مرمت کے معاملے پر روس نے بھارت کو واضح طور پر انکار کر دیا ہے۔۔اس انکار کی وجہ صرف دفاعی راز داری نہیں بلکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم موڑ ہے۔

روس نے ایس-400 نظام کے لیے نہ صرف مرمت بلکہ سورس کوڈ فراہم کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے، جو کہ بھارت کے لیے ایک اور بڑی پریشانی ہے۔ یہ انکار اس بات کی علامت ہے کہ روس اب بھارت کو ایک قابلِ اعتماد شراکت دار نہیں سمجھتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فیصلے کی ایک بڑی وجہ بھارت کا امریکہ کے ساتھ بڑھتا ہوا دفاعی تعاون ہے۔ بھارت نے حال ہی میں امریکہ کے ساتھ ایک تاریخی "سیکیورٹی آف سپلائی” معاہدہ کیا ہے جس کے تحت بھارت اب دفاعی ضروریات کے لیے امریکہ پر انحصار کرے گا۔۔

اس معاہدے کے بعد بھارت اٹھارہواں ملک بن چکا ہے جو امریکی دفاعی سپلائی کا محتاج ہے۔ اس صورتحال کا مطلب واضح ہے کہ بھارت اب دفاعی لحاظ سے امریکہ کے زیرِ اثر آ چکا ہے۔

CGTN کی ایک رپورٹ کے مطابق روس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ اب بھارت کو قابلِ اعتماد ساتھی نہیں سمجھتا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر بھارت روس سے دور ہو رہا ہے، تو کیا وہ مغربی ٹیکنالوجی کو کامیابی سے اپنے دفاعی نظام میں ضم کر سکے گا؟ یا وہ رافیل جیسے دیگر مغربی ہتھیاروں کے ساتھ بھی وہی سلوک کرے گا جیسا اس نے ماضی میں کیا؟ حقیقت یہ ہے کہ بھارت اب مغربی اور روسی دفاعی ٹیکنالوجی کا ایک قبرستان بن چکا ہے، جہاں منصوبے آتے ہیں، مگر نہ مکمل ہوتے ہیں، نہ مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.