اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی خصوصی کاوشوں اور سفارتی روابط کے نتیجے میں وفاقی وزارت داخلہ کو اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے جس کے تحت کئی برس سے سپین میں روپوش پاکستان کے دو انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے
گرفتار ملزمان میں نوازش علی ہنجراہ اور ہارون اقبال شامل ہیں۔ نوازش علی ہنجراہ دہشتگردی، قتل اور اغوا برائے تاوان سمیت 23 مقدمات میں پاکستان کو مطلوب تھا جبکہ ہارون اقبال بھی ایک اہم مقدمے میں نامزد تھا۔ دونوں کو انٹرپول ریڈ نوٹس کے ذریعے سپین میں حراست میں لیا گیا۔
سپین میں روپوش پاکستان کو مطلوب ملزمان کا معاملہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سپین کے دورہ کے دوران اٹھایا جہاں انہوں نے ہسپانوی وزیر داخلہ مارلاسکا گرینڈے سے ملاقات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور حوالگی پر زور دیا۔ ہسپانوی وزیر داخلہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے جس کے نتیجے میں یہ اہم گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
وفاقی وزارت داخلہ نے سپین سے انٹرپول ریڈ نوٹس پر 38 مطلوب ملزمان کی حوالگی کی درخواست کر رکھی تھی۔ ان میں سے دو کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
طلال چوہدری نے اس پیش رفت پر سپین کے وزیر داخلہ سے اظہار تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ باقی مفرور ملزمان بھی جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے اور پاکستان کے حوالے کیے جائیں گے-
Trending
- سعودی عرب میں شادی کے پہلے ہی سال علیحدگی کے واقعات بڑھ گئے، ہر 9 منٹ میں ایک طلاق رپورٹ
- امریکا کا جمعہ سے بھارت پر 25 فیصد ٹیکس اور اضافی جرمانہ لگانے کا اعلان
- امریکا پر قرض 37 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا، ٹرمپ انتظامیہ نے بھی "قرض اتارو ملک سنوارو” مہم شروع کردی
- بزنس کمیونٹی کا مطالبہ مسترد ، اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان
- مودی کی لوک سبھا تقریر، آپریشن سندور کی خفت مٹانے کی ناکام کوشش
- مشرق وسطیٰ میں امن فلسطین کی خودمختار ریاست میں پوشیدہ ہے:چین
- "پھپھو کی حسرت ہی رہ گئی، بچے پاکستان نہیں آئے، 5 اگست کا احتجاج پہلے ہی فلاپ ہو چکا”: عظمیٰ بخاری
- پاکستان سپورٹس بورڈ نے”سپورٹس فنڈنگ ریگولیشنز 2025″ کا اعلان کر دیا