اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی خصوصی کاوشوں اور سفارتی روابط کے نتیجے میں وفاقی وزارت داخلہ کو اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے جس کے تحت کئی برس سے سپین میں روپوش پاکستان کے دو انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے
گرفتار ملزمان میں نوازش علی ہنجراہ اور ہارون اقبال شامل ہیں۔ نوازش علی ہنجراہ دہشتگردی، قتل اور اغوا برائے تاوان سمیت 23 مقدمات میں پاکستان کو مطلوب تھا جبکہ ہارون اقبال بھی ایک اہم مقدمے میں نامزد تھا۔ دونوں کو انٹرپول ریڈ نوٹس کے ذریعے سپین میں حراست میں لیا گیا۔
سپین میں روپوش پاکستان کو مطلوب ملزمان کا معاملہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سپین کے دورہ کے دوران اٹھایا جہاں انہوں نے ہسپانوی وزیر داخلہ مارلاسکا گرینڈے سے ملاقات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور حوالگی پر زور دیا۔ ہسپانوی وزیر داخلہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے جس کے نتیجے میں یہ اہم گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
وفاقی وزارت داخلہ نے سپین سے انٹرپول ریڈ نوٹس پر 38 مطلوب ملزمان کی حوالگی کی درخواست کر رکھی تھی۔ ان میں سے دو کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
طلال چوہدری نے اس پیش رفت پر سپین کے وزیر داخلہ سے اظہار تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ باقی مفرور ملزمان بھی جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے اور پاکستان کے حوالے کیے جائیں گے-
Trending
- پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر قطری شہزادی شیخہ اسماء کی وزیراعظم سے ملاقات
- پاکستان کے پہلے ہائی کمشنر نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے گورنر جنرل کو اسناد پیش کیں
- نائب صدر اسحاق ڈار آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے
- نہ صدر زرداری کہیں جا رہے ہیں اور نہ آرمی چیف صدر پاکستان بننا چاہتے ہیں:وزیر داخلہ
- ٹرمپ نے برازیل پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا،برازیلی صدر کی تنقید، سفارتی کشیدگی میں اضافہ
- عالمی فوجداری عدالت نے طالبان امیر ہبتہ اللہ اخوندزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
- سعودی عرب اگست میں پاکستان کے سات بڑے ہوائی اڈوں کا سیکیورٹی آڈٹ کرئے گا
- پاکستان اور ترکئے کا ایک دوسرے کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ