اسرائیل کا مغربی کنارے میں بڑا کریک ڈاؤن، حماس کے 60 مشتبہ افراد گرفتار

0

ہیبرون (مقبوضہ مغربی کنارہ) – اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مبینہ طور پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے حماس سے وابستہ نیٹ ورک پر بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے، جس کے دوران 60 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ادارے شن بیٹ نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ”حماس کا ایک اہم، پیچیدہ اور بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر بے نقاب ہوا ہے۔”

شن بیٹ، اسرائیلی فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر تین ماہ طویل آپریشن کے دوران ہیبرون میں حماس سے وابستہ 10 علیحدہ سیلز کو توڑا، جو مبینہ طور پر فائرنگ اور بم حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

حکام کے مطابق حماس کے رہنما نئے کارکنوں کو بھرتی، مسلح اور تربیت دے رہے تھے۔ ان سیلز کو مختلف طرز کے حملے کرنے کی براہ راست ہدایات دی گئی تھیں۔

شن بیٹ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف اب دہشت گردی کے الزامات کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ یہ کارروائی مغربی کنارے میں گزشتہ دہائی کی سب سے بڑی سیکیورٹی تحقیقات قرار دی گئی ہے۔

تاحال فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے ان گرفتاریوں پر کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ”یہ کریک ڈاؤن نہ صرف مغربی کنارے کی سیکیورٹی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنائے گا، بلکہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کو ایک نیا رخ بھی دے سکتا ہے۔”

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.