Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

نومبر 24, 2026

شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

نومبر 24, 2026

سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

نومبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
بدھ, نومبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»تازہ ترین»مودی سرکاری کی طرف سے پٹودی خاندان کی جائیداد ہڑپ کرنے کی تیاری ، سیف علی خان 15 ہزار کروڑ کی جائیداد سے محروم ہوسکتے ہیں
تازہ ترین

مودی سرکاری کی طرف سے پٹودی خاندان کی جائیداد ہڑپ کرنے کی تیاری ، سیف علی خان 15 ہزار کروڑ کی جائیداد سے محروم ہوسکتے ہیں

EditorBy Editorجولائی 6, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ممبئی : مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے بولی وُڈ اداکار سیف علی خان کی وراثتی جائیداد کو ’دشمن کی جائیداد‘ قرار دینے سے متعلق بھارتی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جس کے بعد 15 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد سے محرومی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے سیف علی خان کی بھوپال میں موجود وراثتی جائیداد سے متعلق بھارتی حکومت کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جس میں ان جائیدادوں کو دشمن جائیداد ایکٹ (1958) کے تحت ’دشمن کی جائیداد‘ قرار دیا گیا تھا۔

یہ فیصلہ 2014 میں بھارتی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے اُس نوٹس کے تسلسل میں آیا ہے، جس میں پٹوڈی خاندان کی جائیدادوں پر ریاست نے دعویٰ کیا تھا۔

اگرچہ سیف علی خان نے 2015 میں اس نوٹس کے خلاف حکمِ امتناع حاصل کر لیا تھا، تاہم حالیہ عدالتی فیصلے کے بعد وہ عبوری حکم ختم کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ جائیدادوں میں بھوپال کی اہم اور تاریخی عمارتیں شامل ہیں، جن میں فلیگ اسٹاف ہاؤس، نورالصباح پیلس، دارالسلام، احمد آباد پیلس، کوہی فضا اسٹیٹ اور حبیبی بنگلہ شامل ہیں، ان جائیدادوں کی مجموعی مالیت 15 ہزار کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

اس تنازع کی اصل وجہ یہ ہے کہ بھوپال کے سابق نواب حمید اللہ خان کی بڑی بیٹی عابدہ سلطان نے 1950 میں پاکستان ہجرت کی تھی، جس کے باعث بھارتی حکومت کا مؤقف ہے کہ ان کی جائیداد اب دشمن جائیداد ایکٹ (1958) کے تحت ریاستی تحویل میں آ سکتی ہے۔

تاہم، نواب کی چھوٹی بیٹی ساجدہ سلطان، جو بھارت میں مقیم رہیں، انہوں نے نواب افتخار علی خان پٹوڈی سے شادی کی اور سیف علی خان انہی کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔

عدالت کے مطابق، صرف اس بنیاد پر کہ ساجدہ سلطان بھارت میں رہیں، انہیں تنہا وارث تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

اس لیے عدالت نے یہ معاملہ ماتحت عدالت کو بھیج دیا ہے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ اسلامی وراثتی قانون کے تحت دیگر افراد کو بھی وراثت کا حق حاصل ہے یا نہیں۔

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے پر ایک سال کے اندر فیصلہ دے، اس دوران یہ سوال بھی زیرِ غور آئے گا کہ آیا پٹوڈی خاندان کو اس جائیداد پر مکمل حق حاصل ہے یا دیگر دعوے دار بھی موجود ہیں۔

یہ مقدمہ بھارت کے موجودہ قانونی نظام، تقسیم کے بعد کی ریاستی پالیسیوں اور وراثتی قوانین کے تناظر میں ایک اہم قانونی نظیر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

    نومبر 24, 2026

    شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

    نومبر 24, 2026

    سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

    نومبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.