سعودی ایئرلائن کا بعد ازحج آپریشن مکمل ،147 طیاروں سے 4400 پروازیں آپریٹ ہوئیں

ریاض:سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے بعد ازحج آپریشن مکمل کرلیا۔سعودی خبررساں ادارے (ایس پی اے ) کے مطابق آخری فلائٹ گزشتہ روز مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ سے انڈونیشی حجاج کو لے کرروانہ ہوئی۔

ایئرلائن کے ڈائریکٹر گرائونڈ آپریشنز محمد عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ اس سال حج سیزن کے دونوں مراحل 74 دن پر مشتمل تھے،السعودیہ کے ذریعے 8 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ حجاج کو دوطرفہ سفری سہولت فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایئرلائن کے ذریعے 145 ممالک سے حجاج کو سفری سہولت فراہم کی گئی جس میں 147 طیاروں کے ذریعے 4400 پروازوں کو آپریٹ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ السعودیہ کا حج بغیرسامان کا اقدام کافی کامیاب رہا جس سے حجاج کو سہولت ہوئی اور ایئرپورٹس پر آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔آپریشن کے دوران حجاج کرام کو 2 لاکھ 40 ہزار آب زم زم کی بوتلیں بھی فراہم کی گئیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے