عالیمہ حمزہ مصروفیت کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں: سلمان اکرم راجہ، یہ کیسی مصروفیت ہے جس کا مجھے بھی نہیں پتا : چیف آرگنائزر پنجاب

لاہور : چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کا پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے لاعلمی کا اظہار،پی ٹی آئی مرکزی قیادت نے چیف آرگنائزر پنجاب کو اعتماد میں نہیں لیا۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب نے چیئرمین بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ کے پی، جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اور اپوزیشن لیڈر کے پلان سے اظہار لاعلمی کردیا، عالیہ حمزہ نے پارٹی قیادت کی منافقت پر طنز کرتے ہوئے کہا ویسے تو میرے تک پہنچنے والی کچھ اطلاعات کے مطابق میں پچھلےدو دن سے بہت مصروف تھی، ایسی مصروفیات جن کا شاید مجھے بھی علم نہیں تھا۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ کیا کوئی روشنی ڈالے گا؟ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کس لائحہ عمل کا کل یا آج اعلان ہوا ہے؟تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟5 اگست کے مقابلے میں 90 دن کا پلان کہاں سے آیا ہے؟ اگر آپ میں سے کسی کی نظر سے گزرا ہو تو میری بھی رہنمائی کر دیں۔

واضح رہے کہ آج پریس کانفرنس میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہو سکیں۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے