گلگت بلتستان،کےپی اور مری میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ،این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کر دی

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، مری، کشمیر اور گلیات میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کر دی۔۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، اوکاڑہ، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔۔

موسلا دھار بارش سے بونیر،چارسدہ، صوابی، مردان، مری، گلیات اور نوشہرہ کے مقامی اور بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں ندی نالوں میں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔۔

شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔۔ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔

کشمیر میں شدید بارش کی توقع ہے۔۔ خطہ پوٹھوہار میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے