اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداددِہشتگردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج کیس میں تحریک انصاف رہنما عمر ایوب کے وارنٹ جاری کر دیئے۔۔


اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 4 اکتوبر کے احتجاج کے کیسز کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔۔

سینیٹر اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وکلا سردار مصروف، زاہد بشیر ڈار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔۔ کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے