چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔۔۔ چینی سفیر نے صدر شی جن پنگ کی طرف سے آصف علی زرداری کو ان کی آنے والی سالگرہ پر نیک خواہشات کا پیشگی خصوصی پیغام پہنچایا۔۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔۔
صدر زرداری نے کہا پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔۔ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں۔۔ چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے
