رواں سال یکم جنوری سے 25 جولائی تک سندھ میں کاروکاری کے نام پر 110 افراد کو قتل کر دیا گیا۔۔ قتل ہونے والوں میں 80 خواتین شامل ہیں۔۔
سندھ کا شہر لاڑکانہ میں غیرت کے نام پر سب سے زیادہ قتل کئے گئے۔۔ یہاں کاروکاری قرار دے کر 35 خواتین اور 13 مردوں کو بیدردی سے قتل کیا گیا۔۔
سکھر رینج میں 20 خواتین سمیت 28 افراد، شہید بے نظیر آباد رینج میں 15 خواتین سمیت 17 افراد، میر پور خاص رینج میں 2 خواتین، حیدرآباد رینج میں 8 خواتین سمیت 12 افراد جبکہ کراچی میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کو کاروکاری قرار دے کر قتل کیا گیا۔
خیال رہے کہ سال 2024 میں 15 جولائی تک سندھ بھر میں 65 خواتین سمیت 80 افراد کو کاروکاری قرار دے کر قتل کیا گیا تھا
