پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ کا نیا سنگ میل عبور کر لیا ۔۔ ایک لاکھ 41 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گئی۔۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں 1644 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے 1771 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔۔
کاروباری سیشن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 41 ہزار 35 پوائنٹس کی بلندی پر بند ہوا۔۔
سرمایہ کاروں نے 203 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا۔۔ مجموعی حصص کی مالیت 16 ہزار 906 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن نے 60 ارب ڈالر کا ہندسہ بھی عبور کر لیا۔۔ ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں 61 کروڑ حصص کی تجارت ہوئی۔۔
کاروباری لین دین 50 ارب 55 کروڑ روپے میں طے پایا۔۔