پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر نئے ملی نغمے کا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔ "جب سرزمیں نے پکارا، سوچا نہ ہم نے دوبارہ” کے عنوان سے جاری یہ نغمہ جذبہ حب الوطنی، قومی ولولے اور اتحاد کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
یہ نغمہ محض ایک گیت نہیں بلکہ قربانی، عزم اور سربلندی کا پیغام لیے ہوئے ہے۔ معرکۂ حق کے دوران ظاہر ہونے والے قومی جذبے کو موسیقی اور شاعری کے ذریعے خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔
نغمے کو علی عظمت، عمیر جسوال اور عاصم اظہر نے اپنی ولولہ انگیز آوازوں میں پیش کیا ہے، جو قومی یکجہتی اور اتحاد کا پیغام ہر مصرعے میں واضح کرتے ہیں۔
یہ ملی نغمہ یوم آزادی و معرکہ حق 2025 کی مرکزی تقریب میں شاندار انداز میں پیش کیا جائے گا، جس میں پاکستان کی سربلندی اور وقار کے عزم کی جھلک بھی نمایاں ہوگی۔
Trending
- حماس کا انتباہ: غزہ پر اسرائیلی قبضے کی کسی بھی کوشش کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا
- اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب، غزہ شہر پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے پر غور ہوگا
- آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدہ، امریکی ثالثی میں تین دہائیوں پرانی دشمنی ختم
- پاکستان کا 79 واں یوم آزادی، نئے ملی نغمہ کا پرومو جاری
- پاکستان نے بھارت کے 5 یا 6 جنگی طیارے گرائے : صدر ٹرمپ کی ایک مرتبہ پھر تصدیق
- اسرائیل کا مقصد غزہ کو حماس سے آزاد کرانا ہے، اس پر قبضہ نہیں کرنا: نیتن یاہو
- پارٹی میں واپسی کی افواہیں ، شیر افضل مروت پی ٹی آئی کا حصہ نہیں : سلمان اکرم راجہ
- جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلانے کے مقدمات، عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج